منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

حیدر عباس کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہو گئی ، اہلیہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے خلع کا دعوی دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کردیا ہے۔ فاطمہ سہیل نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی وساطت سے خلع کا دعوی دائر کیا۔ فیملی کورٹ میں سماعت کے بعد فاطمہ سہیل اپنے شوہر محسن عباس حیدر سے خلع حاصل کر لیں گی۔

جس کے بعد قانونی طور پر ان کے مابین علیحدگی ہو جائے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عدالت میں محسن عباس حیدر کے اہلیہ پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں محسن عباس حیدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں محسن عباس حیدر کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران محسن عباس حیدر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر محسن عباس حیدر کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ ایڈشنل سیشن جج عظیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ جس میں وکیل محسن عباس کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بنا پر درخواست ضمانت واپس لی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں سے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔اد رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ محسن عباس حید ر نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…