اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ یاسرالرمیان آرامکو کے نئے چیئرمین مقرر

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح دنیا کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور ان کی جگہ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ یاسرالرمیان کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خالد الفالح نے ایک ٹویٹ میں ان کے تقرر کی اطلاع دی اور لکھا کہ میں اپنے بھائی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین یاسر عثمان الرمیان کو سعودی آرامکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا تقرر کمپنی کے حصص کی پہلی مرتبہ عوامی فروخت کے

لیے پیش کش سے قبل اہم مرحلے پر کیا گیا ہے۔میں ان کی ہر مرحلے پر کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔آیندہ دو سے تین برسوں میں سعودی آرامکو کے بیس کھرب ڈالرز مالیت کے حصص کی فروخت متوقع ہے اور یہ دنیا میں کسی بھی کمپنی کے سب سے زیادہ مالیت کے حصص ہوں گے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق آرامکو کے حصص کو2020-21 میں بین الاقوامی سطح پر فروخت لیے پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل سعودی عرب پیٹرو کیمیکلز کی سرکاری فرم سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن( سابک) کو اس میں ضم کرنے کا عمل مکمل کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…