پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لاہور، لیگی ایم پی اے نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،شرمناک انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل نیازی نے دوستوں کے ساتھ مل کر بنت حوا کی عزت تار تار کردی با اثر ممبر صوبائی اسمبلی نے خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا اور اپنے دوستوں سمیت اس کی عزت سے کھیلتا رہاخاتون کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن لاہور میں مقدمہ درج باثر ملزمان تفتیش میں رکاوٹ بن گئے اور خاتون کیخلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں

مقدمات درج کراکے اسے بلیک میل کرنے لگے تفصیلات کے مطابق ع ش نامی خاتون نے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست دی کہ ایم پی اے فیصل نیازی نے ملازمت کا جھانسہ دے کر اسے بلایا وہ کاغذات لے کر لبرٹی آگئی جہاں فیصل نیازی اپنے دوست راشد ترین کے ہمراہ گاڑی پر بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے مجھے گاڑی میں بٹھالیا اور جوہر ٹاؤن کی طرف روانہ ہوگئے فیصل نیازی سائلہ کے ساتھ پیچھے بیٹھا نازیبا حرکتیں کرتا رہا کچھ دیر بعد اس نے مجھے کہا کہ تمہاری ملازمت راشد ترین کرائے گا اور خود گاڑی سے اترگیا۔ راشد ترین مجھے رائل ہوٹل لے گیا وہاں ایک اور شخص جسے میں نہیں جانتی وہ بھی آگیا ان دونوں نے مجھے اسلحہ دکھا کر ڈرایا دھمکایا شراب پلائی اور زنا بالجبر کرتے رہے۔ میں نے موقعہ پاتے ہی ون فائیو پر فون کیا پولس کے آتے ہی نامعلوم فرار ہوگیا جب کہ راشد ترین کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے مگر ذرائع کے مطابق با اثر ملزمان نہ صرف تفتیش پر اثر انداز ہورہے ہیں بلکہ مدعیہ کیخلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروارہے ہیں واضح رہے کہ فیصل نیازی خانیوال سے سابق حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…