لاہور(این این آئی)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے خلاف پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نامور وکیل بیرسٹر خاور قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے سے سزا پر کوئی اثر نہیں ہوگا،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر حکومت لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے اور اسے عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پر غور کر رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر خاورقریشی نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کی رہائی اور واپسی کی بھارتی
درخواست مسترد کرچکی ہے،عالمی عدالت نے پاکستانی عدالت کے فیصلے کودرست قرار دیا ہے،عدالت نے پاکستانی عدالتی نظام کے تحت اپیل کو مناسب فورم قراردیا ہے۔قونصلر رسائی کے بعدکلبھوشن یاددیو کو آرٹیکل 199کے تحت ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنی چاہیے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی حکومت اس حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے اور اس معاملے کوعالمی عدالت انصاف میں لیجانے پر غور کررہی ہے تاہم اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں