ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کا امکان،3 سے 4 روز میں ایک اور بارش برسانے والا سسٹم آرہا ہے، محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے پر برساتی پانی سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید حبس ہے تاہم گزشتہ روز کی طرح پیرکوبھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا،

جس کے باعث حبس میں کسی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔شہر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لانڈھی، صدر، پی ای سی ایچ ایس، سولجر بازار، گارڈن، گلستانِ جوہر اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،3 سے 4 روز میں شہر میں ایک اور بارش برسانے والا سسٹم آرہا ہے۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے بتایاکہ بارش برسانے والا سسٹم بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات پرموجود ہے، سسٹم کی وجہ سے شہرمیں حبس اورشدید گرمی دو دن مزید رہے گی، آنے والا سسٹم بھی خاصہ طاقتور ہوسکتا ہے، رواں سال مون سون سیزن 30 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔دوسری جانب ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے پر برساتی پانی سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ اسکول وین و دیگر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری متبادل راستہ اختیار کریں، کورنگی کراسنگ سے آنے اور جانے والے شہری کازوے سڑک کے بجائے جام صادق پل کا استعمال کریں۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں برسات کا پانی جمع ہونے کے باعث

شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ شہر میں نکاسی آب کی بحالی کا کام تاخیر کا شکار ہے۔ادھر کے الیکٹرک کے ترجمان نے بارش کے موسم میں عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ برقی آلات نہ چھوئیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…