اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی تاریخی بے عزتی،بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستانی ٹیم کو ٹرول کرنے کی کوشش کو آسٹریلوی صحافی نے ناکام بنا دیا،دلچسپ صورتحال

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ٹرول کرنے کی کوشش کو آسٹریلوی صحافی نے ناکام بنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اشانت شرما کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے خلاف 2007ء میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کی کارکردگی یاد دلائی۔بی سی سی آئی نے کہا کہ اس خاص دن کے موقع پر آپ کے پاکستان کے خلاف جارحانہ باؤلنگ اسپیل کو یاد کرتے ہیں۔ان کی اس ٹوئٹ کے جواب میں آسٹریلیا کے سپورٹس

سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینیس نے کہا کہ اس میچ کے دوران پاکستان نے 500 سے زائد رنز اسکور کئے تھے۔اشانت شرما محض 134 کی اسپیڈ سے باولنگ کرا رہے تھے اور انہوں نے اس دوران پاکستان کے ٹیل اینڈرز کے خلاف ہی وکٹیں لیں۔ان کے اس جوابی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر دنیا بھر کے شائقین نے بی سی سی آئی کا خوب مذاق بنایا۔ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چھوٹے لوگوں کا ملک ہے۔ایک اور صارف نے ڈینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آب نے بھارت کی کیا زبردست بے عزتی کی ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…