منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی29700،29800،29900اور30000پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 56ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت29.57فیصدکم جبکہ70.90فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔پیرکواسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی کے باعث کاروبار کا آغاز

تاخیرسے ہوااور ایک گھنٹے کے بعد درست کیاگیا۔انتظامیہ کے مطابق تکنیکی عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہدکے بعدخرابی کو درست کیا۔ مارکیٹ میں کام کا آغاز ساڑھے نو کے بجائے ساڑھے دس بجے ہوا، مارکیٹ کے آغاز پر ہی کے ایس ای100ہنڈانڈیکس میں 490 پوائنٹس کااضافہ ہوااور30000 کی حد بحال ہوگئی۔انتظامیہ نے مارکیٹ میں کاروبار کا دورانیہ مزید پندرہ منٹ بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔مارکیٹ میں لیسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج،حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام،فوڈز،کیمیکل،سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30173پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور ملکی کی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس385.17پوائنٹس اضافے سے30057.29پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طورپر331کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے232کمپنیوں کے حصص

کے بھاؤمیں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 56ارب91کروڑ65لاکھ26ہزار879روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر61کھرب38ارب95کروڑ93لاکھ88ہزار19روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر7کروڑ74لاکھ47ہزار160شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ25لاکھ17ہزار400شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت80.00روپے اضافے سے1750.00روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت38.10روپے اضافے سے800.10روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.50روپے کمی سے741.50روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت24.80روپے کمی سے471.58روپے ہوگئی۔پیرکوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ21لاکھ93ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست

رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت.82روپے پر مستحکم رہی اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 62لاکھ57ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت87پیسے اضافے سے17.67روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس188.17پوائنٹس اضافے سے14119.86پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس510.66پوائنٹس اضافے سے46736.96پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس224.35پوائنٹس اضافے سے22231.47پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…