ملتان (این این آئی)ملتان میں گھریلو تنازع پر بہو نے سسر اور خود کو آگ لگالی جس کے بعد دونوں نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ملتان کے تھانہ شاہ شمس کی حدود میں جھلسنے والی بہو اور سسر نشتر ہسپتال میں دم توڑگئے، پولیس کے مطابق چند روز قبل گھریلو تنازع پرنسرین بی بی نے تیل چھڑک کر مبینہ طورپر سسرکو آگ لگا دی تھی۔پولیس کے مطابق سسر کے جھلسنے کے بعد نسرین نے مبینہ طور پر خود کو بھی آگ لگا لی تھی، ریسکیو 1122 نے دونوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال میں دوران علاج دونوں انتقال کر گئے، قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔