اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا،بھرتیوں کا عمل 6ستمبر تک جاری رہے گا،تفصیلات جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے وژن کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے شفافیت کے ساتھ بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز دو ستمبر سے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں ٹرین لائٹنگ معاون، خاکروب مکینیکل اور سی اینڈ ڈبلیو کلینر کی قرعہ اندازی تمام امیدواروں کی موجودگی میں جی ایم ایم اینڈ ایس شاہد رضا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری نے کی۔

قرعہ اندازی شروع کرنے سے پہلے امیدواروں اور تمام کمیٹی ممبران کی موجودگی میں شفافیت کے تمام تقاضے احسن طریقے سے سر انجام دینے گئے۔مزیدبراں کامیاب امیدواروں کی فہرستیں فورا نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیں گئیں۔یاد رہے ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل دو ستمبر سے چھ ستمبر تک جاری رہے گا. شیڈول کے مطابق 4 ستمبر کو گیٹ مین، کال مین، آرآر کک، بکس پورٹر، لگج پورٹر، ڈبلیو آر بیرر، خاکروب کمرشل، سیگنل معاون، ٹرالی مین، پمپ معاون، معاون الیکٹریکل 5 ستمبر کو گیٹ کیپر، معاون سول انجینئرنگ، خاکروب سول انجینئرنگ، ریسٹ ھاوس چوکیدار، آل معاون ٹیلیکام اور اسی طرح 6 ستمبر کو کارپینٹر، میسن، سٹور اشور، بلیک سمتھ، معاون سیگنل ڈیذل، معاون آئل انجن، شیڈ میسنجر، پوائنٹس مین، کال مین لوکو، جیپ ڈرائیور، چوکیدار الیکٹریکل انجینئرنگ، مالی، ٹریفک معاون، لیمپ مین، آرآر بیرر ٹرانسپورٹیش، کرین معاون، سٹور معاون کی بھرتی بزریعہ قرعہ اندازی کی جائے گی. اس کے علاوہ جی ایم ایم اینڈ ایس اور ڈی ایس ریلوے لاہور نے امیدواروں کی فہرستیں کی شفافیت کے ساتھ تیاری اور دیگر عمدہ انتظامات پر ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان کی تعریف کی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…