ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے 2سالوں میں کتنے ارب روپے وصول کر لیے؟ تفصیلات جاری کر دیں گئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب ) لاہور نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران مختلف کرپشن کیسز میں ملوث ملزمان سے قومی دولت کی برآمدگی کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کی سربراہی میں اکتوبر 2017 سے تاحال مجموعی طور پر 8 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رقوم کی پلی بارگین کیں۔ 2 سال کے دوران 5 ارب 60 کروڑ سے

زائد رقم وصول کی جا چکی ہے۔ جبکہ 3 ارب 20 کروڑ 48 لاکھ روپے کی خطیر رقم متعلقہ متاثرین میں واپس تقسیم بھی کر دی گئی۔اسکے علاوہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر 31ارب مالیت کی ریکوری بھی ممکن بنائی گئی۔ ہائوسنگ سیکٹر میں بھی نیب لاہور نے 2 سال کے دوران مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے زیر تفتیش 62 کیسز میں سے 40 کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اسطرح نیب لاہور میں فی الوقت ہائوسنگ سیکٹر کے 22 کیسز زیر تحقیقات ہیں۔ گزشتہ 2 سال کے دوران غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے 24300 متاثرین کیلئے 3000 ملین کی پلی بارگین ممکن بنائی گئی۔ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 2800 ملین کی رقوم صرف ہاسنگ سیٹر میں ملزمان سے برآمد کروائی جا چکی ہے۔ نیب لاہور کے افسران کی انتھک محنت کے باعث 25 ارب مالیت کی بلواسطہ ریکوری پر عمل درآمد بھی کروایا جا چکا ہے۔ اکتوبر 2017 سے اگست 2019 کے دوران نیب پراسیکیوشن ونگ نے 26 ارب مالیت پر مشتمل 7 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔ مبینہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے ان 7 ریفرنسز میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21 ہزار 750 ہے۔ نیب لاہور کے تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز ان تمام متاثرین کے حقوق انہیں واپس دلوانے کیلئے عدالتوں میں کیسز لڑ رہے ہیں۔2 سالہ کارکردگی کے اجرا پر ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب کی تمام تر کاوشیں عوام اور عوام کے مفادات ہیں۔ نیب کے افسران دن رات محنت کرکے عوام کو انکے لوٹے گئے سرمائے کی واپسی ممکن بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ نیب میں چہرے نہیں کیس کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اقدامات سرانجام دیئے جا رہے ہیں جنکا مقصدصرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…