اسلام آباد(سی پی پی)مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ظالم اور جابر افواج کو مقبوضہ کشمیر کو جکڑے ہوئے اٹھائیس روز گزر گئے، خوراک، ادویات اور ایندھن ختم ہونے کے باعث معصوم کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد کے ریڈ زون کے
قریب کی شاہراہ سہروردی کے ٹریفک اشارے پر کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے۔ کلاک بتا رہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے کتنے دن اور گھنٹے گزر چکے ہیں۔ کلارک غیر ملکی سفارت کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس ٹریفک سگنل سے پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار گزرتے ہیں،سگنل پر رکنے پر ان کی نظر اس کلاک پر پڑتی ہے۔