ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پر دوست کی کمپنی کو نوازنے کا الزام،ایف بی آر میں اربوں روپے کی کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر میں اربوں روپے کی کرپشن کے نئے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے دوست کو اربوں روپے سے نوازنے کیلئے ایف بی آر کے اختیارات ایک نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹوبیکو سکیٹر کو کنٹرول کرے گی اور سگریٹ کمپنیوں اور سگریٹ درآمد کنندگان افسران کی بجائے کمپنی کے مرہون منت ہو جائیں گے، ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے دوست کی کمپنی SICPAاور ARWIN TECK (PVT) کو 5سال کا ٹھیکہ دینے کیلئے

ایک ٹینڈر جاری کیا ہے جس کا عنوان ”الیکٹرانک مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم آف ٹو بیکو پروڈکٹ رکھا گیا ہے“ ایف بی آر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا ٹینڈر ہے جس کے تحت سرکاری اختیارات ایک نجی کمپنی کو سونپے جارہے ہیں جو 5 سال تک لائسنس حاصل کرکے سگریٹ ٹوبیکو سیکٹر پر اپنی اجارہ داری قائم رکھے گئی کمپنی کو سالانہ6ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کرے گی اور یہ تمام ریونیو قومی خزانہ میں جانے کی بجائے کمپنی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو گا، اپنی دوست کی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کیلئے ٹینڈر دستاویزات ایسے ہی ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ یہ ٹھیکہ دوست کی کمپنی کو ہی مل سکے، ذرائعے سے حاصل ٹینڈر دستاویزات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ٹو بیکو کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے کی زمہ داری ایک نجی کمپنی کے حوالے کریں گے، کمپنی کی زمہ داری ہوگی کہ وہ ملک کے اندر50سے زائد ٹوبیکو کمپنیوں سے بنائے جانے والے سگریٹ کے پیک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ایک خاص کوڈ چسپاں کرے گی فیس سگریٹ بنانے والے کمپنیوں سے وصول کرے گی جبکہ فیلڈ میں سرگرم ایف بی آر کے افسران اپنے موبائل فون کے ذریعے اس کوڈ سے معلومات حاصل کریں گے، بظاہر تو یہ ٹیکس چوری روکھنے کیلئے ہے لیکن حقیقت میں شبر زیدی ٹو بیکو سیکٹر کا کنڑول اپنی دوست کی کمپنی کے حوالے کر رہے ہیں، اور سرکاری اختیارات بھی اس نجی کمپنی کو دینے جارہے ہیں، شبر زیدی نے دوست کی کمپنی کو فائدہ دلوانے کیلئے خاموشی کے ساتھ ایک ایس آر او بھی جاری کر دیا ہے

جس کے تحت ٹینڈر حاصل کرنے والی نجی کمپنی سگریٹ فیکٹریوں کے گیٹ پر ایک الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تنصیب کرے گی جس کا کنکشن براہ راست ایف بی آر سے ہوگا اس سسٹم کے تحت نجی کمپنی سگریٹ پیک پر ایک سٹمپ چسپاں کرے گی جس کی فیس سگریٹ کمپنی دے گی، ایف بی آر کے ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی اس کام کا ٹینڈر اپنے دوست کی کمپنی دے چکے ہیں تاہم کاغذی کاروائی کیلئے یہ ٹینڈر دیا گیا ہے تاکہ خاموشی اور خفیہ طریقہ سے

کئی جانے والے کرپشن کو قانونی تحفظ دیا جا سکے، ذریعے نے بتایا ہے کہ نجی کمپنی کو لائسنس دینے کے بعد سگریٹ کمپنیوں پر نجی کمپنی کی اجارہ داری قائم ہو جائے گی اور سرکاری افسران کا کردار عملاً ختم ہو جائے گا، قومی خزانہ کو اس سیکٹر سے سالانہ117ارب روپے کا ریونیو آتا ہے جو اب نجی کمپنی کی مرہون منت پر ہوگا اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر نے وضاحت نہیں دی ہے، اس تمام کام میں وزیراعظم عمران خان کو اندرھیرے میں رکھا جارہا ہے جبکہ حماد اظہر کو کھڑے لائن لگایا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…