امت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اور اتحاد میں ہے عالم اسلام کا ہر فرد مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہےماہ ستمبردفاع پاکستان کشمیر بنئے گا پاکستان کے عنوان سے منایا جائے گا۔ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیئے تمام مکاتب فکر کے علماء و شائخ پر مشتمل رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں یکم محرم الحرام سے10محرم الحرام تک عشرہ فاروق و حسین ؓ منایا جا رہا ہے۔خلافت راشدہ کا نظام ہی انسانیت کی فلاح و بقا کا نظام ہے۔مختلف ممالک میں عمر لاءہے
لیکن کسی اسلامی ملک میں عمر لاء نافذ نہیں یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کئی کانفرنس کی ۔صدارت پاکستان علماء کونسل اور وفاق المساجد و المدارس پاکستان کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الحسن ،مولانا سید الرحمٰن، مولانا شکیل قاسمی،مولانا اسلم صدیقی، مولانا عمار بلوچ، مولانا ابراہیم حنفی، مولانا زبیرکٹھانہ، مولانا قاری عبدالحلیم اطہر، مولانا عبدالقیوم فاروقی،علامہ زبیر عابد، مولانا اسلم قادری، مولاناشمس الحق، قاری مبشر رحیمی، مولانا عبدالرئوف، مولانا زبیر زاہد نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل کے طرف سے پیش کیئے جانے والا مشترکہ ضابطہ اخلاق امن و آمان کے قیام کے لیئے مشعل راہ ہے امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کے لیئے ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ کی وحدت سے ہی مسلمانوں کےمسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو جلسے جلوسوں اور کانفرنسیز کے دوران انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کرنا چاہیے رہنمائوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون رنگ لا رہا ہےآج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے حکومت کو فوری طور پر تمام اسلامی اوریورپی ممالک میںوفود ارسال کرنے چاہیں تاکہ ہندوستان کےظلم کو دنیا پر واضح کیا جا سکے۔رہنمائوں نے کہا کہ اسلامی اور
عرب ممالک ہندوستان پر دبائو بڑھا کر فوری کرفیو ختم کروائیں۔حکومت اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری اجلاس بلانے کے لیے رابطوں کا آغا ز کرئے پاکستان علماء کونسل اور وفاق المساجد و المدارس کے سر براہ حافظ محمد طاہر محمو د اشرفی نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے دھمکیوں کا موثر جواب دیا جائے گاپاکستانی قوم اور پاکستانی فوج وطن عزیز کے دفاع سلامتی کے لیے متحد ہیں لاکھوںعلماء و طلباء پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اسلامی عرب ممالک مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کے حامی ہیں سعودی عرب کے ولی عھد امیر محمد بن سلمان ایک ہفتہ میں تین بار پاکستانی موقف کی تائید کر چکے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کو مکمل تعان کا یقین دلا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو بے نقاب کرنا ہوگا ہندوستانی ذرائع ابلاغ پاکستان اور عالم اسلام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیںعالم کفر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر کی مقتدر قیادت کی مشاورت سے متفقہ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس کے مندرجہ ذ یل نکات ہیں:
۱۔ ملک میں مذہب کے نام پر دہشت گردی ، قتل و غارت گری خلاف اسلام ہے اور تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کی قیادت اس سے مکمل اعلان برأت کرتی ہے۔
۲۔ کوئی مقرر ، خطیب ، ذاکر یا واعظ اپنی تقریر میں انبیاء علیہ السلام ، اہل بیت اطہار ؓ ، اصحاب رسول ؓ ، خلفائے راشدین ؓ ، ازواج مطہرات ؓ ، آئمہ اطہار اور امام مہدی کی توہین نہ کرے اور ایسا کرنے والے کی کسی مسلک کے نمائندے سفارش نہیں کریں گے۔
۳۔ کسی بھی اسلامی فرقے کو کافر قرار نہ دیا جائے اور کسی بھی مسلم یا غیر مسلم کو ماورائے عدالت واجب القتل قرار نہ دیا جائے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تمام مذاہب اور مسالک کے لوگ اپنی ذاتی اور مذہبی زندگی گزاریں۔
۴۔ اذان اور عربی کے خطبے کے علاوہ لائوڈ سپیکر پر مکمل پابندی ہو اور اس کے علاوہ تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگ اپنے اجتماعات کے لیے مقامی انتظامیہ سے اجازت لیں۔
۵۔ شر انگیز اور دل آزار کتابوں ، پمفلٹوں ، تحریروں کی اشاعت ، تقسیم و ترسیل نہ ہو ، اشتعال انگیز اور نفرت آمیز مواد پر مبنی کیسٹوں اور انٹر نیٹ ویب سائیٹوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ دل آزار اور نفرت آمیز اور اشتعال انگیز نعروں سے مکمل اعراض کیا جائے گا اور آئمہ ، فقہ ، مجتہدین کا احترام کیا جائے اور ان کی توہین نہ کی جائے ۔
۶۔ عوامی سطح پر مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے ۔
۷۔ پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی رہتے ہیں ، لہذا شریعت اسلامیہ کی رو سے غیر مسلموں کی عبادت گاہوں ، ان کے مقدسات اور ان کی جان و مال کا تحفظ بھی مسلمانوں اور حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ، لہذا غیر مسلموں کی عبادت گاہوں ، ان کے مقدسات اور ان کیے جان و مال کی توہین کرنے والوں سے بھی سختی کے ساتھ حکومت کو نمٹنا چاہیے ۔
۸۔ قومی ایکشن پلان پر بلا تفریق مکمل عمل کیا جائے ۔
۹۔ کانفرنسز، جلسوں ،مجالس اور جلوسوں کے اوقات کی پابندی کی جائے اور کانفرنسز ، جلوسوں کے راستوں اور کانفرنسز ، جلسوں اور مجالس کے مقامات کے تحفظ کے لیے حکومت اور مقامی ذمہ داران کے درمیان رابطوں کا مؤثر نظام بنایا جائے