اسلام آباد (این این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی،
شہید بینظیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سوموار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ملتان، بہاولپور، شہید بینظیرآباد، سکھر، کراچی، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد، کوہاٹ، بنوں اور ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، قلات، کالام ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کراچی، سکھر، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں 22، لاہور میں 16، خضدار میں 14 بہاول نگر میں 15، خانپور میں 11، کالام میں پانچ، رحیم یار خان میں چار، شہید بے نظیر آباد میں دو جبکہ بدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سے سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 جبکہ سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔