جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت یاد رکھے پاکستان کے پاس پاؤ، آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم ہیں، ہمیں پتا ہے،کہاں ایک انچ کا استعمال کرنا، کہاں آدھے انچ کا استعمال کرنا ہے،انتباہ کردیاگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد/ننکانہ صاحب (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی،کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر بھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر ہمارے پاس پاؤ اور آدھا

پاؤ کے بھی بم ہیں، بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے بہت سوچھ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے جبکہ نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا مودی کشمیر اور پاکستان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب اسٹیشن کو بابا گورونانک اسٹیشن کا نام دے رہے ہیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور سے ننکانہ صاحب کیلئے بابا گورونانک اسٹیشن چلانے کا سوچ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…