اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کی تاریخ میں 5 سال توسیع کا فیصلہ کر لیامیڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کی تاریخ میں 5 سال توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، معاہدے میں ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ اپنے حالیہ اجلاس میں دے چکی، معاہدے میں توسیع پر دستخط اگلے ہفتے تر کی میں
متوقع ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلے سے دستخط گیس خریدوفروخت معاہدے کے تحت پاکستان نے یکم جنوری سے گیس درآمد کرناتھی،ایران پرعائد پابندیوں کے باعث منصوبے پر کام نہ ہو سکا،منصوبے میں توسیع سے پاکستان پرمنصوبے میں تاخیر پرکوئی جرمانہ نہیں ہوسکے گا،معاہدے کے تحت یکم جنوری2015سے ایران سے گیس نہ لینے پرپاکستان کویومیہ 10لاکھ جرمانہ دینا پڑنا تھا،ایران نے اس حوالے سے ثالثی عدالت میں جانے کیلئے پاکستان کو نوٹس بھی بھیجا تھا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے بعد ایران کو معاہدے کی توسیع پر قائل کرلیا گیا ہے، پاکستان ایران کوبتاچکاہے،عالمی پابندیوں کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہونے پرپاکستان کوجرمانہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کو آئی پی گیس پائپ لائن سے یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس مل سکے گی اور پاکستان اورایران کے درمیان معاہدے میں توسیع پر دستخط اگلے ہفتے تر کی میں متوقع ہیں۔معاہدے پروزارت پٹرولیم کی کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمزاورایرانی سرکاری گیس کمپنی دستخط کریں گی،معاہدے میں توسیع 2024تک ہو گی،توسیعی عرصے کے دوران بھی ایران پر عالمی پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو منصوبے پر کام نہیں ہو گا۔