لالہ موسیٰ(این این آئی) نواحی موضع کوٹلہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد قتل اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے،محمد شہزاد موقع پر جان بحق جبکہ اعجاز عرف بوبی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا دیگر زخمیوں میں محمد ظفر اقبال اور عظیم بی بی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر عرصہ دراز سے ایم این اے
چوہدری عابد رضا گروپ اور نعیم رضا گروپ کے درمیان دشمنی جاری ہے جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں گذشتہ روز بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا وجہ عناددونوں بھائیوں کے درمیان دوکانوں کے کرایہ لینے پر تنازعہ تھا.فائرنگ کے بعد بازار اور مارکیٹوں میں خوف وہراس کے باعث دوکانیں بند ہوگئیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔