اسلام آباد(نیوزڈیسک)”اِقامہ والے جو 5 سال کلبھوشن یادیو کا نام تک نہ لے سکے اور مودی کو اپنی نِجی دعوتوں میں شامل کرتے رہے آج کشمیر پر سیاست کھیلنے کی کوشش کر رہے“ حماد اظہر کا احسن اقبال کو تگڑاجواب، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو کھری کھری سنادیں، انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں کہا کہ اِقامہ والے جو 5 سال کلبھوشن یادیو کا نام تک نہ لے سکے
اور مودی کو اپنی نِجی دعوتوں میں شامل کرتے رہے آج کشمیر پر سیاست کھیلنے کی کوشش کر رہے، جب پورا پاکستان یکجہتی کشمیر کے لئے نکلا تو اس وقت ان میں سے ایک بھی نظر نہیں آیا،قبل ازیں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیرپر غیر سنجیدہ سفارت کاری کررہی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اسلامی سربراہ کانفرنس کا اجلاس پاکستان میں طلب کرنا چاہئے تھا۔