لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پلی بارگین کریں اور جہاں جانا چاہتے ہیں جا سکتے ہیں،لاڈلے قیدی کے لئے ہسپتال میں ایک ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تین دہائیوں میں کی جانے والی بدعنوانی کے کیسز عوام کے سامنے ہیں۔گزشتہ حکومت نے پنجاب میں جو بھی منصوبہ لگایا وہ کرپشن کی تصویر ہے، عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنے پورے ٹبر کے پیٹ بڑھے ہیں۔