اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت میں بیوہ خواتین سے پلاٹوں کے نام پر رقوم بٹورنے والے مافیا کا انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں بیوہ خواتین سے پلاٹوں کے نام پر رقوم بٹورنے والے مافیا کا انکشاف ہوا ہے ، دیہی علاقوں میں بااثر افراد نے پولیس کو بھی ’’رام‘‘ کرلیا، خواتین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال میں چند دن قبل ایک بیوہ خاتون کشمیراں بی بی نے قبضہ گروپ کا سرغنہ غلام محمد نامی شخص کیخلاف درخواست دی۔بعد ازاں مذکورہ ملزم نے تھانہ میں درخواست گزار کو برا بھلا کہنا شروع کردیا جس پر مدعیہ نے انجام کی پرواہ کیے بغیر تھانہ میں ہی عدالت لگالی۔پولیس نے خفت مٹاتے ہوئے مدعیہ کی درخواست پر نقل ریٹ درج کرکے معاملہ سول عدالت جانے کی تنبیہ کردی مگر تھانہ میں پیش آنے والے واقعہ پرانکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ کی گئی ۔ذرائع کاکہناتھا کہ پولیس اگر مذکورہ واقعہ پرایکشن لیتی تو پھر قبضہ مافیا کے سرغنہ کو بھی پابند سلاسل کرنا پڑتا مگر وہ اسے بچانا چاہتی تھی ۔کشمیراں بی بی کے واقعہ کے بعد شاہدہ نامی ایک اور بیوہ کا بھی واقعہ پیش آیا جن کو اسی ملزم نے مبلغ 6لاکھ روپے لے کر دربدر کردیا مگر پولیس نے انہیں بھی انصاف نہیں دیا اور وہ خاتون بھی اب عدالتوں کے چکر لگا لگا کر نڈھال ہو چکی ہے ۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ ملزم شریف آباد کا رہائشی ہے اور ان سے متعلق مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ افغان شہری ہے اور یہاں پلاٹوں کی فروخت کا کاروبار کرتا ہے جنہوں نے مجموعی طورپر بیوہ خواتین کو ٹارگٹ کرکے انہیں جمع پونجی سے محروم کررکھا ہے ۔پولیس اور وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرتے ہوئے بااثر مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…