منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائوں گا‘ صوبائی وزیر زراعت

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائوں گا، یہ واحد ادارہ ہے جو کسانوںکو ارزاں نرخوں پر اعلیٰ معیار کے تصدیق شدہ بیج فراہم کر رہا ہے اوریہ ادارہ رزرعی شعبہ میں انقلاب لانے کا موثر ذریعہ ہے ،افسران اور عملے نے اپنی انتھک محنت سے اسے منافع بخش ادارہ بنایا ہے ۔گزشتہ روز کسانوں کے وفد سے

ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائوں گا تاکہ یہ ادارہ اس قابل ہو سکے کہ پورے پاکستان میں اعلیٰ معیار کے بیج ارزاںنرخوں پر فروخت کرنے کے قابل ہو سکے ۔ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ معیاری بیج کی بدولت ہی ممکن ہے ۔ گندم،چاول ، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانا اور سبز انقلاب لانا پنجاب حکومت کا مشن ہے ۔ کسان اور زرعی شعبے کا عملہ مشترکہ کوششیں کر کے ہی اس ہدف کو پورا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے جس کیلئے محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کومل جل کر کام کر نا ہوگا اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسان نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں کی عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کررہا ہے جس پر انہیں تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سابقہ ادوار میں کسانوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا بلکہ ان کا استحصال بھی کیا جاتا رہا لیکن موجودہ حکومت اس کا ازالہ کرے گی اورکسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ زراعت سے کئی شعبے جڑے ہوئے ہیں اور زراعت کی ترقی ہمارے ملک کی ترقی ہے ۔ ماضی میں زرعی پیداوار میں اضافے اور ریسر چ پر توجہ دینے کی بجائے صرف بلند و بانگ دعوے کئے گئے جبکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں جدید ریسرچ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے حال ہی میں مختلف اجناس اور چارہ جات کے اعلیٰ بیج متعارف کرائے ہیں ۔ زرعی سائنسدانوں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ایسے بیج کی تیاری کی جائے جو مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور ان میں موسم کی غیر معمولی شدت کو برداشت کرنے کی بھی سکت ہو ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…