لاہور (پ ر) گزشتہ دنوں اپنے تبادلے کو رکوانے کیلئے احمد علی بخاری نامی افسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے الزامات پر مبنی ایک وڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ سپیشل جج جناب عبدلرحمان بودلا نے احمد علی بخاری کے خلاف تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔ آنٹی کرپشن کے اہلکار نے اپنے ذاتی تنازعے کے
حل کیلئے ڈی ڈی مائینز سور دیگر افراد کی گرفتاری کے آرڈرز کروائے اور دو دن کے اندر یہ سارا واقع پیش آیا۔ اس افسر نے نہ صرف ایف آئی آر کییاریل میں ٹیمپرنگ کی بلکہ سالوں سے التوا کا شکار کیسوں کو چھوڑ کر قوانین اور پروسیجر کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔ جج نے افسر کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سکریڑی اور دیگر اعلی حکام کو اطلاع دے دی۔