اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں انھیں ہونا چاہئے، میڈیکل رپورٹس کودیکھ لیاہے، ا ن کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ کبھی ہوسکتاہے کہ میڈیکل بورڈ کہے کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور حکومت کہے کہ نہیں یہ ٹھیک ہیں، یہ کیا بات کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ والے کبھی بھی
دباؤکے زیر اثر کام نہیں کرتے، اگر آصف زرداری کوکچھ ہوجائے تو سب سے پہلے میڈیکل بورڈ والے ہی پکڑے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کو چیک کیاہے، اگر وہ ہسپتال سے جیل جائیں گے تو ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور اگر وہ جیل سے ہسپتال جائیں گے تو ان کی طبیعت خراب ہے، وفاقی حکومت کا اس سے کچھ لینا دینانہیں ہے۔ میں نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کردی ہے۔