اسلام آباد (آن لائن)افواہوں کا ڈراپ سین، عوام کیلئے خوشخبری،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا باضابطہ اعلان کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق حکومت نے ماہ ستمبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول 4.59‘ ڈیزل 5.33‘ لائٹ ڈیزل 5.63 اور مٹی کا تیل 4.27 روپے سستا ہوگیا وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 4.59 روپے کمی کے بعد 113.24 روپے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5.33 روپے کمی کے بعد 127.14 روپے‘ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5.63 روپے کمی کے بعد 91.89 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 4.27 روپے کمی کے بعد 99.57 روپے ہوگئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج اتوار سے ہوچکا ہے۔