سرگودھا(آن لائن)سرگودھا میں جن نکالنے کے لئے جعلی پیر کا 8 سالہ بچے پر بہیمانہ تشد د۔بچے کو چھڑ ی سے تشد د کا نشانہ بنا یا گیا اور جبڑ ا بھی توڑ دیا۔آر پی او سرگودھا نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گا?ں 47 شمالی کے رہائشی 8 سالہ بچے کی والد ہ دم کروانے کے لئے اسے گا?ں کے پیر کے پا س لے گئی۔جعلی پیر نے مبینہ طور پر جن نکالنے کے بہانے اسے تشد د کا نشانہ بنا نا شروع کر دی۔بچے کی والد ہ غزالہ یا سمین کے مطابق جعلی پیر نے اس سے 100 روپے لئے اور چھڑ ی سے تشد د کا نشا نہ بنا نا شروع کر دیا بچے کی جب حالت بگڑ ی تو 100 روپے واپس کر دیئے اور کہا کہ یہ زیا د ہ بگڑ ا ہو ا بچہ ہے یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔جعلی پیر کے ہاتھوں تشد د کا نشانہ بننے والے بچے کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں دا خل کروادیا گیا ہے جہا ں ڈاکٹر و ں کے مطابق اس کے جبڑ ے کی ہڈ ی ٹو ٹ گئی ہے اور مثانہ بھی متاثر ہو ا ہے ہسپتال میں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے بچے کے والد عباس علی کے مطابق تھانہ کینٹ میں جعلی پیر کے خلا ف مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے۔ا یس ایچ او تھانہ کینٹ قیصر گجر کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے جلد واقعہ کا مقدمہ در ج کرکے ملز م کو گرفتار کرلیں گے۔ مزید برآں آر پی او سرگودھا افضا ل احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر تھانہ کینٹ نے پیر وسیم شاہ کو گرفتارکرلیا ہے۔