لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 7پروازیں منسوخ اور9 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔گوانگژو سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور جانے والی پرواز سی زیڈ 6038،پیرس جانے والی پرواز پی کے 719،ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 295 اورآنے والی پروز پی کے 296،کراچی جانے والی پرواز پی کے 798 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 منسوخ کر دی گئیں۔
دمام جانے والی پرواز ایس 158،مدینہ سے آنے والی پرواز ایس وی 734،جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 اوردبئی جانے والی پرواز ای کے 625 سمیت نو پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے اور اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے اور دعوؤں کے باوجود مسافرٹرینوں کاشیڈول بحال نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بر قرار ہیں۔گزشتہ روز بھی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس میں شاہ حسین ایکسپریس7 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 7 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے،فرید ایکسپریس5گھنٹے،خیبر میل 5گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس 5گھنٹے،قراقرم 4 گھنٹے،علامہ اقبال 3گھنٹے،جعفر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، گرین لائن 2 گھنٹے،تیز گام سوا2 گھنٹے،اکبر ایکسپریس 3گھنٹے،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ جناح ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ ۔گوانگژو سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور جانے والی پرواز سی زیڈ 6038،پیرس جانے والی پرواز پی کے 719،ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 295 اورآنے والی پروز پی کے 296،کراچی جانے والی پرواز پی کے 798 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 منسوخ کر دی گئیں۔دمام جانے والی پرواز ایس 158،مدینہ سے آنے والی پرواز ایس وی 734،جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 اوردبئی جانے والی پرواز ای کے 625 سمیت نو پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔