اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کے پائلٹ مستعفی ہونے لگے،وجہ کیابنی؟یونین نے اعلامیہ میں تحفظات ظاہر کردئیے

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے کئی پائلٹس کام کے دبائو کے باعث مستعفی ہوچکے ہیں۔ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ غیر سازگار ماحول کے باعث پی آئی اے کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔

رواں برس اب تک 8 پائلٹس مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ کئی دیگر بھی اس آپشن پر غور کررہے ہیں جس کی وجہ ناقص پالیسیاں اور ائیرلائن کی فلائٹس شیڈول کا غیر منصفانہ ہونا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے پائلٹس کا کہنا تھا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے انہیں دبائو میں کام کرنا پڑرہا تھا یا پھر انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے تھے۔پالپا کے صدر رضوان گوندل نے پائلٹس کو درپیش مسائل کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو خط بھی لکھا تھا جس میں انہیں مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن(ایف ڈی ٹی ایل) میں تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے پائلٹس کو شدید دبائو میں کام کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ اضافی فلائٹس پالپا اور پی آئی اے میں 2011-2013 میں کئے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اس نئی صورتحال میں پائلٹس کے آرام کیلئے مختص کردہ وقت انہیں نہیں دیا جارہا ہے جب کہ فلائٹس سے پہلے اور فلائٹس کے بعد پائلٹس کیلئے آرام کے دورانیے کی وضاحت ان کے روسٹر میں بھی نہیں کئی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…