کراچی( آن لائن )گزشتہ ایک کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں کمی کے باعث ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 258 ارب روپے ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں 1677 پوائنٹس کمی ہوئی اور سٹاک مارکیٹ کاانڈیکس 5.4 فیصدگرگیا۔100 انڈیکس 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اور بیرونی سرمایہ کاروں نے 9 لاکھ 70
ہزارڈالرکے شیئرزخریدے۔ دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 86 پیسے پربندہوا اور ڈالر 157 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستاہواجبکہ 2 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 39 پیسے سستا اور 2 ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 80 پیسے سستا ہوا۔ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 700 ارب روپے کمی کاامکان ہے ۔