راولپنڈی(آن لائن) ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت تحسین طارق کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت لاراسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کی شناخت تحسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول لاراسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔