اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی غیر موجودگی کے دوران قائم مقام ہائی کمشنر کے فرائض سر انجام دینے والے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیاکو بھارتی دفتر خارجہ نے نئی دہلی طلب کر لیا جس کے بعد وہ واہگہ بارڈر لاہور کے راستے نئی دہلی پہنچ گئے۔بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق آہلووالیا کو مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت کے خلاف
پاکستان کے شدید احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات دینے کے لئے نئی دہلی میں لایا گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر، قائم مقام ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کے عہدے خالی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے واپس چلے گئے تھے۔