ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ، گورنر اور شہریوں کاکشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار،بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے آج مال ر وڈ پر فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر بڑے عوامی اجتماع میں شرکت کی۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، یاسر ہمایوں، عنصر مجید خان، ہاشم جواں بخت،ڈاکٹر اخترملک، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور ہزاروں لوگ اجتماع میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ، گورنر اور شہریوں نے فیصل چوک میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔اجتماع میں شریک لوگوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا۔ہزاروں افراد نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی اورمال روڈ کی فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔12 بجے پہلے سائرن بجائے گئے اور پھر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔قومی ترانے کے احترام میں تمام افراد کھڑے رہے اور ٹریفک رکی رہی۔ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی کامیابی اور بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔بڑے اجتماع میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کے کشمیر یوں کے ساتھ بدترین سلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔قوم نے آج دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔ پوری دنیا دیکھ لے کہ پاکستانی بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج ہیں۔ہزاروں لوگوں کا پرامن احتجاج مودی سرکار کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی لڑکی کی شادی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ خالد محمودشامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین لڑکی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرکے حقائق سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کی تعمیراورانہیں چلانے کیلئے مختلف تجاویزکا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے۔شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے جامع بزنس ماڈل تیار کیا جائے اور اس ضمن میں دنیا کے دیگر ممالک کے ماڈل کا جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں صحت جیسے اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں بہترین سروس ڈلیوری پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سروس ڈلیوری پر خصوصی فوکس کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہیلتھ سٹی کے قیام کے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے اوراس حوالے سے حتمی تجاویز تیار کرکے پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے  نئی اصلاحات متعارف کرائیں گے۔ نئی اصلاحات سے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کی تعمیر اورانہیں چلانے کے مجوزہ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریزخزانہ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…