ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ تیار، پلی بارگین کرنے والا ملزم 10 سال کیلئے عوامی عہدے سے نا اہل،سرکاری ملازمین سے متعلق بھی اہم ترمیم

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزارت قانون کی جانب سے نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس میں تجاویز دی گئی ہیں کہ پلی بارگین کرنے والا ملزم 10 سال کیلئے عوامی عہدے سے نا اہل ہوجائے گا، سرکاری ملازمین کا ریمانڈ 90 کے بجائے 45 روز کا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ 3 ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا اور نیب ایک بار تحقیق کرنے کے بعد مقدمہ دوبارہ نہیں کھول سکتا۔ سرکاری ملازم کا 90 کے بجائے 45 روزہ ریمانڈہوگا۔نئے مسودہ قانون میں سرکاری ملازمین کی جائیدادیں منجمدکرنے کے اختیارات ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالت سے سزا کے بعد سرکاری ملازم کی جائیداد منجمد کی جاسکے گی۔مسودہ قانون مین سٹاک مارکیٹ اورٹیکس امورسے نیب اختیارات ختم کرنے، احتساب عدالتوں کو درخواست ضمانت پر فیصلے کے اختیار کی تجویز دی گئی ہے۔نئے مسودے میں کہا گیا ہے کہ نیب محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی نہیں کرے گا اور 50 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن پر کارروائی کرے گا۔ پلی بارگین کرنے والا ملزم 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہوگا، لوٹی رقوم کی رضاکارانہ واپسی کی منظوری وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کرے گی۔  وزارت قانون نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ 3 ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا اور نیب ایک بار تحقیق کرنے کے بعد مقدمہ دوبارہ نہیں کھول سکتا۔ سرکاری ملازم کا 90 کے بجائے 45 روزہ ریمانڈہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…