ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے عمرہ سیزن کا اعلان کر دیا پچھلے سال پاکستانیوں نے کونسا ریکارڈ قائم کیا تھا ؟ جانئے

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے عمرہ سیزن کا اعلان کر دیا گیاہے،31 اگست سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں سال بھر میں گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے

عمرہ سیزن20-2019 کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بنتن کے مطابق نئے عمرہ موسم کی حکمت عملی زائرین کو عمدہ خدمات پیش کرنے کی ہے۔عمرہ کمپنیوں کو زائرین کا سفر یادگار بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اس حوالے سے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سعودی ویژن 2030 کے مطابق 2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد کو 30 ملین تک سالانہ پہنچانا ہے اس سال وزارت کی جانب سے عمرہ کمپنیوں اور مقامی ایجنٹوں کو حج و عمرہ فورم میں جمع کیا ہے اور انکے لئے گیارہ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ نئی عمرہ پالیسی اور حکمت عملی سے روشناس کروایا جاسکے نئی عمرہ پالیسی کے مطابق ویزے کی ساری کاروائی آن لائن ہوگی اور ویزا پاسپورٹ پر پرنٹ ہونے کی بجائے آن لائن ہوگا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق گذشتہ برس 7ملین افراد عمرہ کے لئے پہنچیے تھے جن میں 16 لاکھ 26ہزار سے زائد افراد کا تعلق پاکستان سے تھا جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر رہے اس سال گذشتہ سال کی نسبت اٹھارہ فیصد لوگ زیادہ پہنچیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…