اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عدالت کا سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  شہبا زشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیتے ہوئے موقف میں کہا ہے کہ سلمان شہباز کو کئی بار نیب طلبی کا نوٹس دیا گیا

تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔عدالت نے تفتیشی کو ہدایت جاری کی ہے کہ جائیداد ضبط کرنے کے ایک ماہ بعد رپورٹ دی جائے۔یاد رہے رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے 30 اگست کی تاریخ مقرر کیا تھا۔احتساب عدالت میں سلمان شہباز کی جائیداد قرقی اور وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔جبکہ مقدمہ کے تفتیشی اور تعمیل کنندہ نے عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاؤن میں نوٹس لے کر گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کو بارہا طلبی کے نوٹس جاری کیےلیکن وہ ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔اس کے بعد احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…