ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی! امریکا نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی قیادت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں فریق آمادہ ہوں محض ایک فریق کی خواہش پر ثالثی کا کردار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔ یہ بات اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے زیرانتظام ہونے والی ایک تقریب میں ایک سفارتی ذریعے نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب کا اہتمام اسلام آباد کے سفارتخانے کی میڈیا ٹیم میں نئے ترجمان Wierichs Toe اور ڈپٹی ترجمان Robinson Sotکو اسلام آباد میڈیا کے سینئر ارکان سے متعارف کرانے کیلئے کیا تھا۔دونوں ترجمان شخصیات مختلف

ممالک میں امریکی سفارتخانوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تقریب میں شریک مذکورہ سفارتی ذریعے نے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے تاہم مذکورہ ذریعے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والی گفتگو میں ذرائع نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ہم اس کا اعتراف اور ستائش کرتے ہوئے ہیں۔ مفاہمتی عمل کیلئے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل جلد ہی پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…