ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

روٹی کی قیمت میں اضافہ،حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعدنان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی 

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا، تنور مالکان کی جانب سے مطالبات کے حق میں جزوی ہڑتال ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے ناصر باغ میں احتجاج کیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا کہ سوئی گیس اور آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے سادہ روٹی 6روپے میں فروخت کر رہے ہیں لیکن مطالبات کی شنوائی نہ ہونے پر کاروبار بند کرنے پر مجبو رہوئے ہیں۔ بعدازاں لاہور کے مختلف مقامات سے آنے والے تنو رمالکان نے کچہری چوک میں دھرنا دیدیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر عہدیداروں نے احتجاج او رہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے صدر آفتا ب گل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مطالبا ت تسلیم کرنے کی یقین دہانی کر ادی گئی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے سادہ روٹی چھ روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں۔امید ہے قیمتوں کے حوالے سے تین سے چار روز میں معاملہ طے پا جائے گا۔ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا، تنور مالکان کی جانب سے مطالبات کے حق میں جزوی ہڑتال ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے ناصر باغ میں احتجاج کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا کہ سوئی گیس اور آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…