اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ،تعداد اکتالیس ہزار تین سو 85 تک پہنچ گئی۔سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات کی تفصیل جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یکم اگست سے 15 اگست تک زیر التواء مقدمات میں
146 کیسز کا ضافہ ہوا۔رپورٹ کیمطابق یکم اگست کو زیر التواء مقدمات کی تعداد 41239 تھی۔ رپورٹ کے مطابق پندرہ اگست کو زیر التواء مقدمات کی تعداد 41385 تک پہنچ گئی،پندرہ روز میں 451 کیسز کے فیصلے ہوئے،597 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔