جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان پوسٹل سروسز کے زیر نگرانی مضر صحت بھارتی گٹکا، چھالیہ اسمگل کیے جانے کا انکشاف،مسافر ٹرین سے بڑی کھیپ برآمد ، کہاں سے کہاں بھیجی جارہی تھی؟

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

سکھر(این این آئی)پاکستان پوسٹل سروسز کے زیر نگرانی مضر صحت بھارتی گٹکا اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ریلوے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان ریلویز نے بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جو پاکستان پوسٹل سروسز کے پارسل میں موجود تھا۔مضر صحت نشہ آور بھارتی گٹکے اور چھالیہ کی بڑی کھیپ مسافر ٹرین سے برآمد ہوئی۔ پاکستان پوسٹل سروس کے پارسلز کی صورت میں نشہ آور گٹکے

بلوچستان سے سندھ اسمگلنگ کیے جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق اکبر ایکسپریس میں شامل پاکستان پوسٹل سروس کے ڈبے کی تلاشی کے دوران گٹکے اور چھالیہ برآمد ہوئی جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے جبکہ ریلوے پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پاکستان پوسٹل سروس کی غیر قانونی اشیا کی ترسیل میں ملوث ہونے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ پوسٹل سروس اپنا سامان بغیر کسی تلاشی کے مسافر ٹرین کے ذریعے پارسل کرتی رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…