بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر اظہار تشویش زبردست اعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔ وادی میں مسلسل بدترین کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ونسٹن پیٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ابتر صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وانسٹن پیٹر نے کشمیر کی صورت حال پر شدید اظہار تشویش کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر

مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ بھارت نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ۔بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔وادی کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بدترین کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ساری صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں نیوزی لینڈ میں کشمیری کمیونٹی سے حالات سے آگاہی حاصل ہو رہی ہے ۔ ہم اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…