ہنگو (آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عجب خان کو گرفتار کر لیا ۔ جس کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے ۔ حساس اداروں کی اطلاع پر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ہنگو میں
کارروائی کی اور خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عجب خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور متعدد دستی بم برآمد کئے گئے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عجب خان کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔