کراچی(این این آئی)سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے ،غائب ہونے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں اورپاکستانی سفارتخانوں کو اسکالرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے کروڑوں روپے کے اخراجات سے102 اسکالرزکو2007 میں پی ایچ ڈی کے لئے مختلف ممالک بھیجا ،جرمنی میں 21،انگلینڈ میں 13،نیوزی لینڈ میں 28،امریکہ اور آسٹریا
میں دو دواسکالر کو بھیجا گیا ہے،فرانس9،سویڈن4اور ہالینڈ میں 8 اسکالرز کو بھیجا گیا،غائب ہونے والوں میں 21 خواتین بھی شامل ہیں۔اسکالر تحقیق مکمل کرنے کے بعد 5 سال تک پاکستان میں ملازمت کے پابند تھے،اسکالرزکی مدت 2013 میں ختم ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ ای سی ایک ایک اسکالر سے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ریکوری کرے گی،اسکالرز پر مجموعی طور پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔