پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کی سب سے طویل ملتان، سکھر موٹر وے کو عوام کیلئے کب کھولا جائیگا؟پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آن لائن )پاکستان کی سب سے طویل ایم 5 موٹروے یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی، سی پیک منصوبے کے تحت 392 کلومیٹر طویل ملتان، سکھر موٹروے کا تعمیراتی کام ایک ماہ قبل مکمل کر لیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے سکھر موٹر وے ایم 5 کو یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

منصوبے کا بنیادی تعمیراتی کام چند ہفتے قبل ہی مکمل کر لیا گیا تھا، جبکہ اب منصوبے کی آرائش، انٹر چینجز اور عارضی قیام گاہوں کی تعمیرات کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کا افتتاح اکتوبر میں ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 392 کلو میٹر طویل موٹر وے ایم 5 پر تقریبا 294 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔یہ موٹر وے ملتان سے شروع ہو کر شجاع آباد، جلالپور پیر والہ، ہیڈ پنجند، بہاول پور کے قریب اچ شریف، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد، سندھ کے شہر اوباڑو، گھوٹکی اور پنوعاقل سے ہوتی ہوئی سکھر میں روہڑی کے قریب اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اس سے آگے سکھر سے حیدرآباد تک ایم 6 موٹر وے کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ امکان ہے کہ ایم 6 موٹروے کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔موٹر وے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب دریائے ستلج کے ایک بڑے برج سمیت مجموعی طور پر 54 پل، 12 سروس ایریاز، 10 ریسٹ ایریا، 11 انٹرچینجز، 10 فلائی اوورز اور 426 انڈرپاسز تعمیر کیے گئے۔ جی ٹی روڈ کے مقابلے میں اگر موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے سکھر تک کا سفر کیا جائے تو فاصلہ 75 کلو میٹر کم ہے۔

جبکہ سکھر ملتان موٹروے پر بغیر رکے مسلسل سفر کریں تو 6 گھنٹے کا سفر کم ہو کر 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے رہ جائے گا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح 6 مئی 2016 کو کیا گیا تھا۔ جبکہ اب یہ منصوبہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ اگست میں ملتان سے سکھر تک موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والی موٹروے کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…