میکسیکو سٹی(این این آئی) میکسیکو میں ایک 23 سالہ خاتون ایک عمارت کی چھٹی منزل سے یوگا پوز کے دوران تصویر لینے کی کوشش میں نیچے جاگری۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست کے علاقے سان پیڈرو کی ایک عمارت کی چھٹی منزل سے 80 فٹ نیچے گری اور ایسا اس وقت ہوا جب وہ بالکونی کی چھت سے الٹی لٹک گئی اور ہاتھوں سے کسی چیز کو پکڑا بھی نہیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ خاتون اس پوز میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے لیے تصویر لینا چاہتی تھی، وہ کوشش تو کامیاب نہیں ہوئی بلکہ
وہ نیچے جاگری مگر کرشماتی طور پر زندہ بھی بچ گئی۔الیکسا ٹیرازاس نامی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون کے پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں جب الیکسا نے اپنے فلیٹ میں اس طرح کے یوگا پوز کی کوشش کی ہو، تاہم اس بار وہ نیچے جاگری۔اگرچہ وہ زندہ تو بچ گئیں مگر ہاتھوں، پیروں، کولہے اور سر کے فریکچر کا سامنا ہوا، مجموعی طور پر 110 ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جبکہ مقامی ہسپتال میں 10 گھنٹے طویل سرجری بھی ہوئی۔ڈاکٹروں نے کہنیوں، گھٹنوں اور چہرے کے مختلف حصوں کو درست کیا مگر اب بھی وہ خاتون 3 برس تک چل پھر نہیں سکیں گی۔