اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ بلاول سیاست میں ٹھیک ہیں۔میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم عمران خان کا فارمولا مان چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جس نے جتنا جتنا کھایا ہے اس کو پکڑو، مارو،اندر ڈالو جو کرنا ہے کرو۔میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔ بلاول سیاست میں ایکٹو ہے بس سب ٹھیک ہے میری جان چھوڑ دو۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کے شعبہ امراضِ دل منتقل میں کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے، سابق صدر دل ، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کر آصفزرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب پمز ہسپتال میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اس سلسلے میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ۔دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دیدی۔