اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بیان دیا تھا کہ میں جان دے دوں گا ،معاملات طے نہیں کروں گا۔ لیکن پھر انہوں نے کہا کہ پیسے دے دو اور باہر چلے جائیں۔ اس کے بعد اعجاز شاہ نے مزید لچک دکھا دی، شاہد مسعود نے کہا کہ یہ معاملات کافی حد تک آگے بڑھ گئے ہیں۔پیسوں پر معاملات ہو رہے ہیں۔ شہباز شریف کو
علامت کے طور پر بھی لیا جا سکتا ہے ، یعنی پہلے شہباز شریف ہی فعال تھے یا اور بھی شخصیات ہیں جن کا ریاستی اداروں سے تعلق ہے۔ کوئی ریٹائرڈ شخصیات ہیں یا سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں جو افتخار چوہدری کے ساتھ ہوتے تھے اور ان کا لاہور سے تعلق ہے۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ابھی دو تین ماہ لگیں گے جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ دو تین ماہ کیوں کہہ رہے ہیں ، میری اطلاع کے مطابق تو معاملات طے پا چکے ہیں ۔