اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان، یہ بات معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گرفتاری کی صورت میں آصفہ بھٹو کو انتخاب لڑوا کر وزیراعلیٰ یا اپوزیشن لیڈر بنایا جا سکتا ہے، عارف حمید بھٹی نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ
مراد علی شاہ گرفتار ہو جائیں تو ہو سکتا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہی نہ رہے، انہوں نے کہا کہ 27 ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل فارورڈ بلاک بن چکا ہے، جیسے ہی مراد علی شاہ گرفتار ہوں گے یہ فارورڈ بلاک پیپلز پارٹی سے الگ ہو سکتا ہے، جس کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں رہے گی، انہوں نے کہا کہ اس صورت میں آصفہ بھٹو کو سندھ میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔