ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،کشمیری خواتین کی عصمت دریوں پر پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے بین الااقوامی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے والے 18 خصوصی نمائندوں، اسپیشل پروسیجرز مینڈیٹ ہولڈرز(سپیشل ریپورٹرز) کو تفصیلی خط ارسال کردیاہے،

جس میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خطے کی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر مجبور کیا جائے۔ خط میں وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ کے خصوصی ریپورٹرز کی توجہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلوائی جس میں بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے جبری طور پر روکنے سمیت صنفی بنیادوں پر تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، مواصلات کا مکمل شٹ ڈاؤن، کرفیو کا نفاذ، گرفتاریاں اور سیاسی رہنماؤں کی نظر بندیاں، مذہبی پابندیاں اور بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات شامل ہیں۔ انہوں نے ان شدید خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نسلی بنیادوں پر قتل وغارت اورنسل کشی سمیت دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ا سپیشل پروسیجر میکنزم، ریپورٹرز کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی اس کے مینڈیٹ کے مطابق خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مداخلت کرنے پر زوردیا اورکہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خطے کی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر مجبور کیا جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…