ملتان(سی پی پی) کشمیر سے یکجہتی کا ثبوت دینے کی بجائے نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اسٹوڈنٹ ویک میں طلبا نے بھارتی فلمی گیت گائے اور ان پر رقص کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ ملک میں ایک طرف یکجہتی کشمیر کے لئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں تو دوسری جانب نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں
سالانہ اسٹوڈنٹ ویک میں طلبا اور طالبات بھارتی فلمی گانوں پر رقص کرتے رہے۔سالانہ ہفتہ طلبا میں گزشتہ شب طلبا اور طالبات کے مابین گانوں اور رقص کے مقابلے کروائے گئے۔ بیشتر میڈیکل طلبا اور طالبات نے بہارتی فلمی گانے گائے اور ان پر رقص کیا۔رات گئے تک چلنے والے اسٹوڈنٹ ویک کے دوران انتظامی افسران بھی موجود رہے تاہم ان کی سرپرستی میں سب کچھ جاری رہا۔