جنہوں نے بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس شروع کی اب مکمل کرنا انکے بس کی بات بھی نہیں، پشاور ہائیکورٹ شدید برہم

28  اگست‬‮  2019

پشاور(سی پی پی)پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ جنہوں نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) شروع کیا اب مکمل کرنا ان کے بس کی بات بھی نہیں۔پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں نقائص کی نشاندہی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ بی آر ٹی روٹ میں نہ پیدل چلنے والوں کے لیے کراسنگ ہے، نہ نکاسی کا نظام درست انتظام ہے، یہاں تک کہ ایمبولنس کے لیے

بھی راستہ موجود نہیں۔جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیے کہ آپ کی رٹ متاثرہ افراد کے زخموں پر نمک کا باعث بن رہی ہے، جنہوں نے منصوبہ شروع کیا اب یہ منصوبہ مکمل کرنا ان کے بس کی بات بھی نہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ٹریک ڈیزائن کے مطابق نہیں، پلرز بھی ٹھیک نہیں ہے چار فٹ کی بجائے سات فٹ پلرز بنائے گئے ہیں۔عدالت نے رٹ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے  جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…