جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں 450 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک نے پاکستان میں دو ارب 80کروڑ ڈالر یعنی 450 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔یہ سرمایہ کاری ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر اور ایل این جی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے حوالے سے ہو گی، اس حوالے سے ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد سے ملاقات کی۔رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل

اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔وفد کے سربراہ نے مشیرا مور تجارت کو آگاہ کیا کہ رائل ووپاک پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے زمین پر ایک ارب 50کروڑ ڈالر لاگت کی سرمایہ کاری سے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کرے گی جب کہ 15کروڑ ڈالر مالیت سے پروپلین پلانٹ اور 80کروڑڈالر کی لاگت سے پارکو کوسٹل ریفائنری قائم کی جائے گی جس سے ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…